اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں پائلٹ ڈاکٹر توصیف الرحمان، ڈاکٹرماریہ اور ان کے شوہر شامل تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق کینساس سے تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ شکاگو کے نواحی علاقے پالوز ہلز میں گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز نے پہلے علاقے کے متعدد چکر لگائے پھر درختوں سے ٹکرایا اور ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث جہاز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔
.......
/169